سوشل میڈیا پر رمضان میں استعمال ہونے والے روایتی مشروب کے حوالے سے ایک پیغام میں مریم نواز شریف نے افطار کے مشروب میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے ڈالنے کا مشورہ دیا-

باغی ٹی وی : مریم نوازکی ریسیپی کو جہاں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیں مخالفین نے اسے سیاسی ذائقے سے چکھا سوشل میڈیا پر صارفین نے پاکستان کے دو معروف مشروبات روح افزااور جام شیریں کے بارے کہا کہ تین دہائیوں سے ان مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا اپنا لاجواب و لازوال مزہ ہے۔


اس ٹوئٹ پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے بھی ڈال کر پئیں، مریم کے ری ٹوئٹ پر ان کے فالورز اور مخالفین کے رس بھرے اور زہر بھرے جوابات کا سلسلہ جاری ہو گیا-


ایک صارف نے کہا یہ بہت اچھا ہے کسی نے کہا کہ چلو اب آج سے اس مشروب میں پودینہ ڈال کر پینا بھی شروع،-


میم کی پسند ہماری خواہش، تو کوئی بولا پہلے مشروب مشرق، اب مشروب مریم، جیتی رہیں، خوش رہیں اور آگے بڑھ کر قیادت کریں، ہمارے ملک میں اسٹرکچرل تبدیلی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے –


کسی نے کہا بڑا اچھا ٹیسٹ ہے میڈم صاحبہ آپ کا-


ایک صارف نے کہا صرف ایک عظیم لیڈر ہی نہیں اچھی کُک بھی ہیں-


کسی نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ میم آپ بالکل صحیح کہتی ہیں، پودینہ تیزابیت اور معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے، اور ہاضمے کے لیے اچھا ہے-


ایک نے کہا میڈم ہمیں لگتا تھا آپ کو صرف سیاست ہی آتی ہے-


ایک صارف نے کہا آج سے یہ ہمارا لیگی شربت کہلاۓ گا۔ یوتھیے اس شربت سے پرہیز رکھیں۔!


کسی نے کہا میم آپ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، عوام سے صرف مہنگای کم کرنے اور کشمیر پر بات کریں، آپ میں دم ہے، آپ دنیا کے سامنے ڈٹ کر کشمیر کا مسئلہ حل کروا سکتی ہیں۔


ایک صارف نے کچوکا دیا کہ یہ مشروب سب روزہ داروں کے لیے ہے، اعلیٰ تربیت یافتہ بے شعور اور حسد سے بھرپور قوم یوتھ صرف اپنے لیڈر کی جھوٹی تقریروں سے پیاس بجھایا کریں۔

مریم نواز کے مخالفین نے بھی مریم کی رمضان ریسیپی میں اپنی سیاسی کڑواہٹ گھولنے کی بھر پور کوشش کی۔


کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ یہ مشروب باقاعدہ پئیں تاکہ آپ کے اندر کی نفرت، غصہ اور زہر ختم ہو، کوئی بولا کہ اس مشروب میں ذرا جھوٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ٹکڑے اور کیلیبری فونٹ کی ٹائپنگ بھی شامل کر لیں-
https://twitter.com/tabassum872/status/1388507155297447936?s=20
کسی نے کہا کہ اور اگر وہ چوری کے پیسوں کا ہو تو الگ ہی مزہ دیتا ہے-


ایک صارف نے کہا کہ بی بی سیاست تو ہونی نہیں, ٹوٹکوں کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں نانی صاحبہ

Shares: