چنیوٹ ،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی کئے گئے
ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے,شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کریں,کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آپ کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا,
دوسری جانب پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر شہری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا آصف نے پولیس کو 15 پر سرگودھاروڈ سے گن پوائنٹ پر ہنڈائی ڈالہ چھن جانے کی اطلاع دی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر گئی, وقوعہ کی تحقیق کی ، پولیس تحقیق کے بعد کال جھوٹی ثابت ہوئی, فریقین کا پیسوں کے لین دین کا معاملہ پایا گیا ، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا، شہری احتیاط کریں ,15 پر ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی مدد کیلئے کال کریں