fbpx

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کا حکم دے دیا

مقدمے میں ملوث لیگی رہنما جاوید لطیف ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے،جاوید لطیف سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے جاوید لطیف کا 4 روز کاجسمانی ریمانڈ دیدیا جاوید لطیف کے خلاف کیس کی مزید سماعت 7 مئی کو ہوگی

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے جاوید لطیف کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، جاوید لطیف نے گاڑی سے نکلتے وقت عدالت آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ہاتھ ہلا کر انکے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی،

جاوید لطیف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جاوید لطیف کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نکل چکے تھے اور واپس جا رہے تھے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور اسکے بعد سنایا تو درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے واپس جانے والے جاوید لطیف کو راستے سے گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.