نیب کراچی نے کارروائی کرکے جعلی چیئرمین کو گرفتار کرلیا
نیب کراچی نے کارروائی کرکے جعلی چیئرمین، ڈی جی نیب بن کر عوام کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ کے رکن عامر حسین کو گرفتار کیا، ملزم پر جعلی چیئرمین،ڈی جی نیب کراچی بن کر عوام لوٹنےکاا لزام پرہے۔نیب اعلامیے کے مطابق نوسر باز گروہ کا سرغنہ خالد سولنگی دبئی سے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے، خالد سولنگی کئی افراد سے بھاری رقوم لوٹنےمیں مبینہ طور پر ملوث ہے، بیرون ملک مقیم ملزم کی حوالگی کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کو بھی خط لکھا ہے،جس میں ملزم خالد سولنگی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹر پول کے ذریعے ملزم کو دبئی سے واپس پاکستان لایا جائے۔اس کے علاوہ نیب نے گرفتارملزم عامر حسین سے تحقیقات پر کیس کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گھناؤنے کھیل میں ملوث سرکاری افسروں کی فہرست تیار کرلی گئی جبکہ ملزموں کے ہاتھوں اپنی جمع پونچی لٹانے والے متاثرہ افراد کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔