شہباز شریف نے اہم شخصیت سے ملاقات میں کونسا وعدہ کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد شہباز شریف سے اہم شخصیات، پارٹی کارکنان ، رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف سے امیر مقام کی ملاقات ہوئی ہے شہبازشریف نے امیر مقام کو نوشہرہ الیکشن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی ،کراچی اور نوشہرہ میں شاندار کامیابی پر شہبازشریف نے امیر مقام کو مبارکباد دی،ملاقات میں دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں کے پی کے میں پارٹی کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد کے پی کا دورہ کروں گا کوروناکے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے کورونا کی ویکسین نہ خریدنا حکومت کی سب سے بڑی نااہلی ہے

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنی جان اورروزگار سے محروم ہورہے ہیں، محنت کش طبقات کے لیے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے،محنت کش طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کورونا کے سماجی و معاشی اثرات اور لاک ڈاوَن سے غربت میں اضافہ ہوگیا دنیا کے امیر ممالک کو ترقی پزیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

یوم مزدور،حکومت مزدوروں کیلیے کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول کا دعویٰ

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی

Shares: