اوکاڑہ یوم علی کے موقع پر پنجاب پولیس کا اعزاداران کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گرفتاریاں کرنا قابل افسوس ہے سخت مذمت کرتے ہیں مجلس وحدت المسلمین کے وبائی رہنما سید انوار زیدی کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دیپالپور میں پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے رہنما سید انوار زیدی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ یوم علیہ السلام کے موقع پر پنجاب بھر میں اور بالخصوص دیپالپور میں پنجاب پولیس کی جانب سے اعزاداران کے خلاف من گھڑت مقدمات کا اندراج اور گھروں کی دیواروں کو پھلانگ کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہیں
دوران گرفتاری پولیس نے گھریلو خواتین سے بھی بد اخلاقی کی گئی انہوں نے کہا کہ پر امن شہریوں کو آئین پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے مگر پولیس کا یہ عمل ناصرف شرمناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ہونے والے تمام اعزاداران کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور شرمناک طریقے سے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گرفتاریوں کا حصہ بننے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اپنا احتجاج پریس کانفرنس میں تبدیل کیا ہے اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی جائے گی ایسی صورت حال میں تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔







