جتنی گرفتاریاں ہونی تھیں ہوچکی ہیں:شہبازشریف وعدے کےمطابق تعاون کریں گے:فوادچودھری

0
46

اسلام آباد:اپوزیشن کی جتنی گرفتاریاں ہونی تھیں ہوچکی ہیں،شہبازشریف وعدے کے مطابق تعاون کریں گے: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جتنی گرفتاریاں ہونی تھیں ہوچکی ہیں، اپوزیشن کی گرفتاریاں نہیں صلح کا ہاتھ بڑھا یا ہے،

وفاقی وزیرنے بہت بڑا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف تواب ہمارے ہی ہوگئے ہیں اوروہ وعدے کے مطابق جہاں ضرورت پڑی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے اچھی توقعات ہیں، شہبازشریف کو چاہیے انتخابی اصلاحات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسمبلیاں توڑنے کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ فوراً الیکشن میں جانا ہوگا،

فواد چوہدری نے بہت بڑی بات کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی پارٹی اس پوزیشن میں نہیں کہ ساری 700سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرسکے، پیپلزپارٹی سندھ ، مسلم لیگ ن سنٹرل پنجاب کی جماعت بن گئی ہے، مسلم لیگ ن 500، پیپلزپارٹی 300سے زیادہ امیدوار کھڑے نہیں کرسکتی۔اس لیے پی ٹی آئی کو کمزور سمجھنا غلط ہے۔

Leave a reply