ملتان :کورونا ویکسین لگوانی چاہیےیاکہ نہیں؟مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے:اورآتےہی چھا گئے،اطلاعات کےمطابق اپنے متنازعہ بیانات ، سیلفیوں اورحریم شاہ سے قربتوں کے حوالے سے معروف ہونے والی اہم مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا تازہ بیان سامنے آگیا ہے ، ان کی طرف سے کورونا ویکسین لگوانی چاہیے یا کہ نہیں ؟ کے حوالے سے واضح پیغام آگیا ہے جس نے ان کے چاہنے والوں کو بہت خوش کردیا ہے

 

 

مفتی عبدالقوی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کورونا ویکیسن لگوارہے ہیں اورساتھ دوسری ویڈیو میں یہ بتارہے ہیں کہ وہ نشترہستپال ملتان میں کورونا ویکسین لگواچکے ہیں‌

 

مفتی عبدالقوی نے ایسا بیان دیا کہ مخالف بھی سن کرشرماگئے، انہوں نے کہا کہ شفا کے لیے علاج کروان سنت ہے اورجان کی حفاظت کے لیے شفا حاصل کرنے کی کوششیں فرض ہیں

مفتی عبدالقوی کہتےہیں کہ وہ سب کودرخواست کرتے ہیں کہ وہ یہ ویکیسن لگوائیں آپ بھی صحت مند رہیں اوراپنے اہل وعیال سمیت اردگرد رہنے والے سب کےلیے یہ کوشش اورسعی کریں

Shares: