فیس بُک کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی نئی پرائیویٹ پالیسی کی شرائط لاگو کرنے کے بارے میں نیا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : واٹس ایپ کواپنی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی 15 مئی سے لاگو کرنا تھی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی شرائط نہ ماننے والےصارفین کو فوری معطل نہیں کیا جائے گا۔
واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی فعالت ختم ہوگی، صارفین کومتواتریاد دہانی کرائی جائےگی۔
واٹس ایپ کے بیان کے مطابق نئی شرائط ماننے میں ناکام صارفین کچھ فعالیت کھو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے فروری میں ایک رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی تھیں معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔
واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔
ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔
ای میل کے مطابق یہ ‘مختصر وقت’ کئی ہفتوں کا ہوگا جبکہ ایف اے کیو کا نیا پیج کا لنک بھی دیا گیا جس میں ایسے صارفین کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔
ایسے غیرمتحرک صارفین کے حوالے سے واٹس ایپ کی پالیسی میں واضح کیا گیا کہ اکاؤنٹس عام طور پر غیرمتحرک ہونے کے 120 دن بعد ڈیلیٹ کیے جاتے ہیں۔