کراچی کی اکثر ایم ٹی ایم مشینوں میں کیش ختم، شہریوں کو مشکلات

شہریوں کو کیش کے حصول میں نئے پریشانی سامنے آگئیں، شہر کی اے ٹی ایم مشینوں میں کیش ختم ہوگیا۔کراچی شہر میں عید خریداری کا آخری روز ہے۔ خریداروں کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایت کے باوجود اکثر اے ٹی ایم مشینیں کیش سے خالی ہوگئی۔کئی مشینیں آوٹ آف سروس کا میسج دینے لگیں۔ شہریوں کو کیش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کیش حاصل کرنے کیلئے ایک سے دوسرے بینک کی اے ٹِی ایم کے چکر لگارہے ہیں۔شہریوں نے بتایاکہ ہرعید پر یہ مسائل رہتے ہیں، بینک مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نہیں نکالتے۔

Comments are closed.