جناب اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود صاحب نے پاک آرمی کے میجر شکیب اورجوانوں،ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ ثقلین صاحب،چیف آفیسر مس حُرا جاوید صاحبہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد،خان زمان سب انسپکٹر انٹیلی جنس بیورو کے ہمراہ جوہرآباد میں قائم کردہ رمضان بازاروں، مین بازار، موتی بازار، چوڑی بازار، پرانا لاری اڈا جوہرآباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آمدہ ہدایات کے مطابق *COVID-19 ایس او پیز اور لاک ڈاون* کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بنانے کیلئے تفصیلی وزٹ کیاگیا۔
دوران وزٹ COVID-19 ایس اوپیز اور لاک ڈاون سے متعلق مختلف خلاف ورزیوں پر جناب اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کے احکامات پر متعدد دوکانات سیل کر دی گئیں۔ موقع پر پولیس، انٹیلی جنس بیور اور میونسپل انتظامیہ جوہرآباد کا تمام عملہ اور لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ سپیشل سکوارڈ بھی موجود تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کے سلسلے میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہ کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا امتیاز قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔