کراچی : شہر کی پانی کی سپلائی کرانے والی مین لائنوں میں ایک بڑی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ، جس کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا ہے ۔

کراچی کو پانی کی سپلائی کرنے والی دھابیجی کی 72 انچ قطر کی مین لائن صبح 6 بجے اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹی جس وقت بجلی کا بریک ڈائون آیا تھا ۔ لائن کے پھٹنے کے بعد مزکورہ لائن کے پمپنگ روک دی گئی ۔ جس کے بعد فوری طور پر پیرہ 58 کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ لائن اس سے قبل کئی بار پھٹ چکی ہے ۔معلوم رہے کہ دن کو دھابیجی سے کراچی آنے والی لائن نمبر 5 تھرڈ فیز کی انٹرکنکشن لائن ، دھابیجی پمپ ہائوس اور فور بے کے درمیان پھٹی ہے واضح رہے کہ گھارو ڈویژن سول کا سپرٹینڈنٹ انجنیئر لال محمد سموں ، ایگزیکٹیو انجیئر اقبال پلیجو ، ریزیڈنٹ انجنیئر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بشیر احمد بلوچ کو معلوم ہے کہ انٹرکنکشن کی مذکورہ لائن متعدد بار پھٹ چکی ہے جس کے باوجود اس لائن کو چالو رکھ کر ادارے اور عوام کا نقصان کیا جا رہا ہے ۔حیرت انگیز طور پر نیو 100 ایم جی ڈی پمپ ہائوس کی مین رائزنگ لائن کوانٹرکنکشن میں ڈالا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔

Shares: