حکومت نے شریف فیملی کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

0
34

حکومت نے شریف فیملی کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

باغی ٹی وی :حکومت نے نوازشریف اور شہباز سمیت خاندان کیخلاف حدیبیہ کا مقدمہ دوبارہ کھولنےکافیصلہ کر لیا ، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو انجام تک پہنچانا از حد ضروری ہے،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے ،حدیبیہ کیس بارے متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں

.حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں.
جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا ،

ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس کیس کو انجام تک پہنچانا بے حد اہم ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج وزیر اعظم کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات پرتفصیلی بریفنگ دی،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت کے دوران نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 25 اپریل 2000 کو لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا جس میں انھوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شریف خاندان کے لیے ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

اسحاق ڈار بعدازاں اپنے اس بیان سے منحرف ہو گئے اور کہا کہ یہ بیان انہوں نے دباؤ میں آ کر دیا۔

Leave a reply