بالی وڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔
باغی ٹی وی :اداکار ارجن کپور نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ گزشتہ روز مدر ڈے تھا مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے، کل مجھے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے 9 سال ہوجائیں گے لیکن اب بھی میں آپ کے بغیر نامکمل ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ مجھے امید ہے اس تصویر کی طرح آپ اب بھی مسکرا رہی ہیں اور مجھے دیکھ رہی ہیں۔
واضح رہے اداکار ارجن کپور بھارت کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اور مونا شوری کے بیٹے ہیں جب کہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے اور اداکارہ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں ارجن کپور کی والدہ مونا شوری کپور 2012 میں انتقال کرگئی تھیں۔