جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم کا اعلان

0
24

جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا، اگرنوازشریف نے چوری نہیں کی توعدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے،عدالتیں آزاد ہیں،اگرآپ بے قصورہیں تو پاکستان آئیں،نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کے بیٹے باہرہیں،برطانوی وزیراعظم ان گھروں میں نہیں رہ سکتا جن میں ان کے بچے رہ رہے ہیں،نوازشریف کےبیٹےاربوں کےگھرمیں رہتےہیں نہیں بتاتےکہ پیسہ کہاں سےآیا؟

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ڈالر152پرآگیا ہے جو 160سے اوپرچلا گیا تھا، میں نے بیرون ملک اپنا فلیٹ بیچا اورپیسہ پاکستان لایا لیکن عدالت میں اس کا جواب دیا ،مریم نوازکے نام پرلندن میں 4بڑے بڑے محل ہیں میں اقتدار میں رہوں نہ رہوں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، ہمیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا زرمبادلہ کےذخائر 10ارب ڈالرز سے گر چکے تھے، یواے ای ،سعودی عرب اورچین اگرمددنہ کرتے توڈیفالٹ کر جاتے ،خطےمیں اس وقت پیٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے،ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے، ایسے معاہدے کیے گئے تھے کہ اگرحکومت بجلی خریدے یانہ خریدے پیمنٹ کرے گی،قطرسے ایل این جی کا کنٹریکٹ بھی سابقہ حکومت نے کیا،کیپسٹی پیمنٹ کا مطلب بجلی استعمال کریں یا نہ کریں لیکن پیمنٹ کرینگے،

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

جو کام نہیں کرے گا، بدل دیا جائے گا، وزیراعظم ایک بار پھر کابینہ بدلنے کو تیار

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے

آج تک مخالف سے نا انصافی نہیں کی توجہانگیرترین سے کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

Leave a reply