مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم

0
36

مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاؤں گا،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی اوردوسری لہرمیں قوم نےایس اوپیزپرعمل کیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اورہم پہلی اوردوسری لہرسے کامیابی کیساتھ نکلے،کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہے،ہندوستان کے حالات سب کے سامنے ہے،بنگلہ دیش میں بھی کیسزتیزی سے اوپر جا رہے ہیں ،عیدکی چھٹیوں میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے،ہندوستان میں لوگ سڑکوں پرمررہے ہیں،آکسیجن کی کمی ہے،بھارت میں کیسزمزیدتیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں،خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کیسزتیزی سے اوپرنہیں جا رہے،قوم سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے پرعمل کریں،عید کی چھٹیوں میں ماسک لازمی پہنیں اورلوگوں کوکورونا سے بچائیں ،ایس اوپیزپرعمل کریں کہ لاک ڈاوَن نہ کرنا پڑے،لاک ڈاوَن سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثرہوتے ہیں،

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس سب کچھ تھا، کرکٹ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گیا،دنیا کی تاریخ جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپرگئی،دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے،ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا،حضرت علی کا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں،سائیکل اوربھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا،جب ملک کا سربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے،ایک ہزارارب ڈالرہرسال غریب ملکوں سےچوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیرکے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا،نوازشریف کے دورمیں سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ،جسٹس منیرنے طاقتور کے حق میں فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کیے بغیرترقی نہیں کر سکتے ،شوگر سمیت دیگرمافیازنہیں چاہتے کہ قانون کی بالادستی قائم ہو،مافیازکا مقابلہ کرکے جیت کردکھاوَں گا،

Leave a reply