کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

0
49

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے کوئی رابطہ نہیں ہے،

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا نہ کسی سے رابطہ کیا ،پاکستان اور اسرائیل تعلقات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،فلسطین امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے ،اسرائیل کے حوالے سے وزیراعظم کا واضح مؤقف آ چکا ہے ،پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ، ایسا نہیں کہ عمران خان سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں بات چیت احتسابی عمل سے مشروط نہیں ہو سکتی ،

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کہتے ہیں ملک کے استحکام کے لیے آو بیٹھ کر بات کریں ،بلوچستان ہمارا سر، خیبر پختونخوا آنکھیں اورسندھ ہمارا دل ہے ،ابھی اپوزیشن میں اتفاق نہیں کہ کس نے استعفا دینا ہے،جنوری میں مہنگائی کم ہوگی ،اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپیل ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،مدارس کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

Leave a reply