عمران خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

0
52

اسلام آباد:عمران خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج قوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی چند پہلے والی گفتگو کے کچھ پہلووں کے حوالے سے جواشارے دیئے تھے آج ان پراپنی غلطی تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کردیا ہے

وزیراعظم نے اس موقع پرایک سوال کے جواب میں کہا کہ چند دن پہلے وہ پاکستانی سفارتخانوں‌کے حوالے سے اس وجہ سے کچھ پریشان دکھائی دے رہے تھے کہ سمندرپارپاکستانیوں کی پریشانیوں کی بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں‌، اس پروہ پاکستانیوں‌کی پریشانیاں دیکھ کرسخت پریشان ہوئے اورپھرکچھ ایسے کلمات بھی کہہ دیئے تھے جو کہ عامتہ الناس میں میں نہیں کہنے چاہیں تھے

 

وزیراعظم نے آج اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانے پاکستان کے لیے زبردست سفارتکاری کررہے ہیں اوراس بات میں‌کوی شک بھی نہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ بس ان کا کسنرن اصل میں سفارتخانوں کے ایسے لوگ تھے جواپنے پردیسی ہم وطنوں کی مشکلات کا ادراک نہیں کرتے اورپھر ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے

Leave a reply