اسلام آباد :مسلمانوں پرظلم ہورہے ہیں اورمسلمان حکومتوںکو پرواہ تک نہیں:اٹھیں پاکستان تیاربیٹھا ملکرکچھ کرنا ہوگا: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہےکہ بیت المقدس پر اسلامی ممالک کی تنظیم سمیت دیگراداروں کو فوری،مؤثر اورمربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ مظلوم مسلمان پس رہے ہیں اوران کی نظریں مسلمان حکمرانوں پرہیں لیکن کسی کو پرواہ تک نہیں پاکستان مسلمانوں کی دنیا بھرمیں مدد کے لیے تیاربیٹھا ہے لیکن اس کے لیے ساتھ دیگرمسلمان ملکوں کی حمایت ضروری ہے جس کے لیے کسی طرف سے بھی کوئی کسی نے ترکی کے سوا قدم نہیں بڑھا یا
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق ترکی کی میزبانی میں بیت المقدس کی تازہ صورت حال پر ہنگامی ورچوئل کانفرنس ہوئی جس میں ویڈیو لنک کانفرنس میں 60 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں اسلامی ممالک کے وزرائے مذہبی امور، مفتیان اور مذہبی امورکے صدور نے شرکت کی، ترکی کے وزیر مذہبی امورنے اپنے ابتدائی کلمات میں ترک صدر طیب اردوان کاخصوصی پیغام سنایا۔
کانفرنس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتےہوئے حکومتی مؤقف پیش کیا۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان بطور ریاست وحکومت فلسطینی قوم کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا، مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں،مسجداقصیٰ کی بے حرمتی اور بربریت کسی ایک مذہب یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا القدس کے ساتھ دینی، قلبی اور روحانی تعلق ہے،اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی مذہبی آزادیوں اور دینی حریت پرحملہ ہے،اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل ہنگامی طور پرمسئلہ کی سنگینی کی طرف متوجہ ہو، اسلامی ممالک کی تنظیم کوبھی فوری،موثر اورمربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔