کراچی سپر ہائی وے شمسی سوسائٹی ڈیری فارم سے کروڑوں روپے مالیت کے 100 سے زائد جانور لوٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باڑے کے مالک محمد یونس نے واقعہ سے متعلق درخواست میمن گوٹھ تھانے میں جمع کرادی۔ واقعہ 10 مئی دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔بابو چمن ، مجاہد انصاری اور ان کے 15 سے 20 ساتھی میرے باڑے پر آئے، تمام افراد کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کلہاڑی موجود تھے ان میں سے کچھ افراد مسلح بھی تھے۔ مجھے کلہاڑی اور ڈنڈے دیکھا کر دھمکایا اور ایک سائٹ پر بیٹھنے کو کہا۔ ڈنڈے اور کلہاڑی سے لیز افرا نے زبردستی باڑے سے 62 گائے اور 62 بچے گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے۔ 20 سے زائد افراد دو گھنٹے تک مجھے یرغمال بنا کر کارروائی کرتے رہے۔ جاتے ہوئے مجھے اور بیوی بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنےکی دھمکی بھی دی۔درخواست گزار کا الزام ہے کہ کارروائی میں شامل بابو چمن، عابد حسین ،امان اللہ اور جانی انصاری سے میرا پہلے کاروباری لین دین تھا۔میمن گوٹھ تھانے کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی.اعلی حکام سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔