اسلام آباد:اسرائیلیوں کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کر ڈیرن سیمی خاموش نہ رہ سکے:فلسطین کیلئےآوازبلند کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
I just can’t understand why it is so difficult to treat others as you would want to be treated, or even better yet treat each others as human beings. #PrayForPalestine
— Daren Sammy (@darensammy88) May 12, 2021
ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے یہودیوں کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں