اسپتال انتظامیہ مجھے راہول کی صحت سے متعلق غلط معلومات دیتی رہی اہلیہ راہول ووہرا

0
63

کورونا وائرس سے 9 مئی کو انتقال کرنے والے بھارتی اداکار اور سوشل میڈیا اسٹار راہول ووہرا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اُنہیں اُن کے شوہر کی صحت سے متعلق غلط معلومات دیتی رہی۔

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر راہول ووہرا کی اہلیہ نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راہول بہت سارے خواب ادھورے چھوڑ کر اس دُنیا سے چلے گئے۔

راہول ووہرا کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنے کام سے انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنانا چاہتے تھے لیکن سب کچھ ادھورا رہ گیا۔

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ میرے راہول کی موت کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اُنہیں تڑپتا ہوا دیکھا اور مجھے غلط معلومات دیتے رہےایسے بےحس لوگوں کو نہ جانے کیسے سکون کی نیند آجاتی ہے جو دوسروں کی زندگیاں چھین لیتے ہیں۔

راہول ووہرا کی اہلیہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اکیلی نہیں ہوں جس کا راہول طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے دُنیا سے چلا گیا بلکہ ایسے کئی افراد ہیں جو آج بھی خراب نظام کی وجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اس نظام کے خلاف لڑیں تاکہ میرے راہول جیسے دوسرے لوگوں کی زندگیوں بچایا جاسکے۔

اُنہوں نے اپنے شوہر کی موت کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ راہول ووہرا نے مرنے سے قبل 8 مئی کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہاسپیٹل کی چھٹی منزل پر زیر علاج رہے مگر اب وہ ہمت ہار چکے ہیں اور مرنے والے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد راہول ووہرا مبینہ طور پراسپتال عملے کی لاپرواہیوں کے باعث چل بسے تھے۔

بھارتی اداکار راہول ووہرا کی مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو سامنے آگئی

Leave a reply