شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

0
83

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خبر دینے والا صحافی آج بھی اپنے دعوی پر قائم ہے، شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی، شہبازشریف کا میرے خلاف مقدمہ کرنے کا دعویٰ کہاں گیا، شہباز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید نہیں کی گئی، میں نے واضح کیا تھا کہ کس طرح پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف نے شکایات میں کہا کہ خبر عوامی مفاد میں نہیں تھی، شہباز شریف نے اخبار سے شکایت کی کہ ان کا موقف شامل نہیں کیا گیا، منظور احمد اور محبوب علی کون ہیں اس کا جواب شہبازشریف نے نہیں دیا، میرا دعویٰ ہے کہ شہبازشریف لندن کی عدالت میں نہیں جائیں گے تاہم میں وعدہ کرتاہوں کہ اگر آپ عدالت میں نہیں گئے تو میں خود جاؤں گا، شہبازشریف سے درخواست ہے کہ وہ مجھے لیگل نوٹس بھیجیں۔

معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ 10سالوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بن چکاہے، کرپشن تحقیقات کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں ہے، شہباز شریف نے بڑے چور اپنے داماد علی عمران کو باہر بھگا دیا، منی لانڈرنگ کی بات کرو تو کہتے ہیں برطانیہ سے تعلقات خطرے میں ہیں تاہم ہمارے تعلقات اور فنڈنگ اس سے متاثر نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 11روز گزرنے کے بعد بھی پنجاب سپیڈ کی طرف سے کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا، مال بنانے میں ریکارڈ سپیڈ جبکہ مقدمہ کرنے میں پراسرا خاموشی کیوں!

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل کہہ چکے ہیں کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف تاحال دعویٰ دائر نہیں کیا ہے، برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کے فنڈز کھانے کی خبر شائع کی تھی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی ہے،

Leave a reply