پاکستان کرونا پر قابو پانے لگا ، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی : کورونا کے حوالے سے اچھی خبر آنا شروع ہوگئی ہے . اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر پاکستان نے قابو پانا شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری امتِ مسلمہ کو عید مبارک ہو۔ آج کی عید بہت مختلف ہے، جسے 2 اہم وجوہ کی بناء پر ہمیں اپنےاہلِ خانہ کےہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔
وزیرا عظم نے کہا کہ ہم کو اس وبا پر احتیاط کر کے قابو پانا ہوگا، چنانچہ لازم ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (SOPs) خاص طور پر عمل کرنا ہوگا .
Eid Mubarak to our Muslim Ummah. This is a very different Eid which we must celebrate in a quiet manner with our families, for 2 imp reasons. One: there is the Corona pandemic. In Pak we are now again beginning to control the spread so it is vital for our ppl to observe SOPs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2021
اس سے قبل وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ ساری قوم کو عید مبارک ہو. ہم اس ماہ مقدس کے فیوض و برکات سمیٹ کر عید دیکھنے کے اہل ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا عید پرضرورت مندوں اورغریبوں کواپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ احساس ہی ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے۔ ہمیں چاہیےکہ پوراسال احساس کےاس جذبےکوساتھ لےکرچلیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اورسنت رسولﷺبھی۔ اللہ ہماری قوم کوعید کی خوشیاں نصیب فرمائےاورملک کوآفات سے محفوظ رکھے۔ ہم اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہرسے نبردآزما ہیں۔ عیدکےموقع پراحتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کرناہوگا۔
Two, equally critical is the need for us all to show solidarity with the Kashmiris & Palestinians who are suffering oppression by Occupation Powers in complete violation of their international guaranteed basic human rights.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2021
عمران خان نے کہامیری پوری قوم سے اپیل ہے کہ اس سال عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے ارد گرد بسنے والے بے کس و بے سہارا افراد خصوصا کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار خاندانوں کا بھی خیال رکھیں.








