شہری خبردار کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

0
36

شہری خبردار کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

باغی ٹی وی : کراچی میں پھر سے موسم کی سختی نےانگڑائی لی ہے . محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ اظہار کردیا، شہر قائد میں کل سے 17 مئی تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اہل کراچی کو اس حوالے سے تیار رہنا ہوگا ، کل سے سورج آگ برسانے جا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ دے دی۔ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباوُ کی شدت بڑھنے لگی، ہوا کے کم دباو کا کراچی سے فاصلہ 1650کلومیٹر ہے۔ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دادو اور سبی میں 47، بہاولنگر اور سکھر میں 45 جبکہ شہید بینظیرآباد میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے

سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کا رخ شمال مغرب بھارت کی جانب ہوگا۔ آج رات گئے سے ہوا کا کم دباوُ ڈپریشن میں تبدیل ہونے شروع ہوجائے گا جس کے سبب کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران موسم گرم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہواؤں کا سلسلہ ختم ہونے سے ڈگری 40 سے 42 ڈگری کوپہنچ سکتا ہے البتہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہیں۔

Leave a reply