سرگودھاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا عید کے روز دارلامان کا دورہ۔ کمشنر نے دارلامان میں مقیم خواتین کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ بے سہارا ،غریب اور نادار افراد کو شامل کرکے عید کا اصل لطف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس عید پر کرونا کے سبب معاشی تنگ دستی کا شکار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے
اور دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء کی ہولناکیوں سے محفوظ فرمائے۔ غربا ، مساکین اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں۔ شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی دارلامان میں گفتگو۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل بھی موجود تھے۔








