رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

0
99

لاہور:رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم ،اطلاعات کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں‌ کام کرنے والے بڑے بڑے نام اوربڑے بڑے افسران مجرم نکلے

 

باغی ٹی وی کے مطابق رنگ روڈ راولپنڈی میں کرپشن اوربے ضابگیوں کے ذمہ دار کے تعین کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کوانکوائری کے لیے بھیجی جانی رپورٹ پرچیف سیکرٹری نے سارے بڑے بڑے ملزموں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے نام عیاں کردیئے ہیں ،صرف نام عیاں ہی نہیں کیے بلکہ انکے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا

 

باغی ٹی وی کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادی۔ یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس رپورٹ کو پڑھنےکے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے

 

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس رپورٹ کو دیکھنے اورپڑھنے کے بعد وزیر اعلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں تفتیش کرنےوالی اس کمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر  وسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان دونوں افسران نے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کئے۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھیجی جانے والی اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہےکہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی اٹک لوپ کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی۔

اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی۔

اس رپورٹ میں اس سکینڈل میں ملوث رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اورحکم بھی دےدیاگیا ہے

اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کرنے سے استفادہ اٹھانے والے بے نامی حصہ دار بھی سامنے آسکتے ہیں۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن قواعد وضوابط اور انتظامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر محمد محمود کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے

یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ محمد محمود کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کیلئے یااس کے ذریعے  بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

اس رپورٹ میں بڑے حیران کن انکشافات ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ توقیر شاہ اور  نیسپاک کے چند افسران کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی طرف سے بھیجی جانی والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسرز Zeeruk کو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر اور ایف آئی  کو 12 مختلف ہاوسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز کے حوالے سے چھان بین کی ذمہ داری دی جائے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ ہاوسنگ سوسائیٹیر میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسران کے بے نامی  حصہ دار ہیں لہٰذا ان کے حصہ دار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔جن کی تفصیلات کچھ یوں ہیں

سوسائیٹیز/ پراپرٹیز
◇ نووا سٹی
◇ نیو ایئرپورٹ سٹی
◇ بلیو ورلڈ
◇ اتحاد سٹی
◇ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک گاوں میاں رشیدہ میں 3 سو کنال اراضی
◇ تھلیاں میں 200 کنال اراضی
◇ جنڈو اور چوکر میں اراضی
◇ لائف ریذیڈینشیا
◇ ساس ڈویلپرز
◇ کیپیٹل سمارٹ سٹی
◇ ٹاپ سٹی

وزیراعلیٰ پنجاب کوبھیجی جانی والی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی سی اٹک، ڈی سی راولپنڈی، اے ڈی سی آر راولپنڈی، اے سی راولپنڈی صدر اور فتح جنگ  اور چیف آفیسر فتح جنگ تحصیل کونسل کو انکی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پر  عہدوں سے فوری ہٹایا جائے۔ جبکہ متعلقہ اتھارٹیز کرنل ریٹائرڈ عاصم ابراہیم پراچہ کی جانب سے قومی سیکیورٹی کے احساس ادارے کا نام استعمال کرنے کی تحقیقات کریں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فورسز میں متعلقہ افسران کومیجر جنرل ریٹائرڈ سلیم اسحاق کے رینٹل سینڈیکیٹ میں کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اس رپورٹ میں مزید چیزیں بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو اسٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ  مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے۔

اش رپورٹ میں وزیراعلیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کرے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ راولپنڈی کے سیکنڈل میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ انہیں لمحہ بہ لمحہ اس ساری صورت حال سے آگاہ کیا جائے

Leave a reply