راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

0
89

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کانوٹس لے لیا

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز،میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق کی جا ئیں جس میں مذکورہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمد ن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نیب نے گزشتہ تین سال میں بد عنوان عناصر سے 490ارب روپے جبکہ اپنے قیام سے اب تک 790ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ بر آمد کیے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب کا تعلق کسی پارٹی،گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں‌ کام کرنے والے بڑے بڑے نام اوربڑے بڑے افسران مجرم نکلے

رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

Leave a reply