ہیپاٹاءٹس سے بچاءو کا عالمی دن منایا گیا

لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )پا کستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹاءٹسسے بچاءو کا عالمی دن گزشتہ روز 28جولائی کو منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو جگر کے مہلک امراض سے بچاءو با رے شعور و ;200;گاہی فرا ہم کر نا تھا تا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں ۔ اس دن کے حوا لے سے سرکاری و غیر سرکا ری سطح پر اور اس مہلک بیما ری پر کا م کرنے والی مختلف فلا حی تنظیموں کے زیر اہتمام آگہی سیمینارز، واکس ،ورکشاپس اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جگر کے امراض کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ غیر معیاری طرز زندگی اور مضر صحت پانی ہے ۔

Shares: