پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور5 اداکارہ کبریٰ خان کا فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے-
باغی ٹی وی : اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس پر فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔
کبریٰ خان نے جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔