لندن: بےبس،بےگناہ اورمظلوم فلسطینیوں کی خونریزی بند کی جائے:ورنہ ساری دنیا لپیٹ میں آجائے گی:برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے خبردارکردیا ، اطلاعات کے مطابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ دیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے راستے کھولیں جائیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر تن من سنگھ دیسی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضہ شرمناک اقدام ہے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نوآبادیاتی دور کی ذہنیت کی عکاس ہے۔
Nub of #Israel #Palestine issue is colonial era mindset of a gradual land grab, forced evictions, shameless flouting of international law, suppression and humiliation of a people.
But need now is immediate end to bloodshed and deliver aid to those in inhumanely blockaded #Gaza. pic.twitter.com/J5j6tjv0hk
— Tanmanjeet Singh Dhesi MP (@TanDhesi) May 19, 2021
تن من سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اورغزہ کی غیرانسانی،غیرقانونی ناکہ بندی ختم کی جائے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیےراستےکھولیں جائیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھا ،خط میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ روز رکن برطانوی پارلیمنٹ رچرڈبرگن نے اسرائیل پرپابندیاں عائدکرنےکامطالبہ کرتے ہوئے حکومت سےفلسطینی عوام پرمسلط جنگ بندکرانے کا مطالبہ کیا تھا۔