قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نادرا ملازمین کو گرفتار کرلیا ، کیا الزام تھا

باغی ٹی وی :ترجمان نادرا کے مطابق نادرا اور تحقیقاتی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی ہے جس میں غیرقانونی اور غیرملکی کارڈ پراسیس کرنے والے متعدد ملازمین گرفتار کر لیا ہے .

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور سرگودھا میں چھاپوں کے دوران نادرا ملازمین کو گرفتار کیا گیا،ترجمان کے مطابق گرفتار ملازمین سے تفتیش کی جارہی ہے،غیرقانونی اور غیرملکیوں کے کارڈ کی رجسٹریشن کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

Shares: