مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کا قتل

0
39

مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ مقتولین میں 2 سگے بھاٸی بھی شامل ہیں یہ واقعہ مردان کے نواحی علاقہ طورو بنڑ بابامیں رونما ہوا پولیس کے ابتدائی اطلاعات کےمطابق مبینہ ملزمان صدام ,نعمت ,معراج پسران رحمت نے پہلے اپنی 24 سالہ بہن کو فاٸرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں اپنے دو چچا زاد بھاٸیوں اشتیاق ,وقاص پسران راحت علی کو گولیوں سے چلنی کر دیا ۔

رئیسکیو 1122 کی ٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر تیسرے قتل کی وارات کی ہے دوسری جانب ڈی ایس پی شاہ نواز خان کی سربراہی میں پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔

Leave a reply