عمران خان کو اب نہ روکا گیا تو کیا ہوگا ، بلاول نے خطرے سے آگاہ کردیا
باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے عمران خان کوملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دے دیاعمران خان نے ملکی معیشت کابراحال کردیا،عمران خان ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے جارہے ہیں.
بلاول کا کہنا تھا کہ اگر عمران کونہ روکاگیاتو وہ گھرگھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگادیں گےجسےدہائیوں میں بجھایا نہ جاسکےگا،معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑکرعمران خان شوکت عزیزاورمشرف کی طرح ملک سےباہرچلے جائیں گے،
عمران خان کواپنے معاشی جرائم پرایک عام آدمی سےمعافی مانگناہوگی، سخت شرائط پر قرضے وصول کرکےعمران خان کی کابینہ کرپشن میں ملکی خزانےکاپیسہ اڑارہی ہے،عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنےوالی مافیا کی سرپرستی کرنابھی ہے،
بلاول کا کہنا تھا کہدوسروں پرالزامات لگانےوالےعمران خان اپنےگریبان میں جھانکیں. پاکستان کےعوام عمران خان کےمعاشی جرائم پرانہیں کبھی معاف نہیں کریں گے،
عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کےعوام کو بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین سے پینشن پر 10 فیصد ٹیکس لینے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں، عوام دشمن پالیسیوں کا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے، سندھ میں کمی ہوئی ہے۔