یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

0
122

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور پروڈیوسر یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسرہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے نومولود بیٹے کی تصویرکے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ یاسرہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوبصورت الفاظ کہے انہوں نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’انسان ہونا ہی تمہارا واحد تعارف ہے اور دیگر انسانوں کی خدمت کرنا تمہارا واحد مقصد ہے، عظیم زندگی گزارو۔‘

یاسرہ رضوی نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 22 مئی 2021 کو صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوئی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاسرہ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں پیسوں کے بجائے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے اس عمل پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہےبعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

یاسرہ رضوی ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی؟

Leave a reply