شکارپور:کچے سے غمگین کردینے والی خبرآگئی: ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید:متعدد شدید زخمی ،اطلاعات کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقےگڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 6 مغویوں کی بازیابی کیلئے تیغو گڑھی میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ مہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران 2 مغوی بازیا

دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاڑکانہ ناصر آفتاب اور سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود بھاری نفری کے ہمراہ گڑھی تیغو روانہ ہوگئے ہیں۔

Shares: