نواز شریف کی اپیل،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب نے دیا بڑا جھٹکا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاوَں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر عدالت میں پیش ، وکیل امجد پرویز پیش نہ ہوسکے نیب کی جانب سے جہانزیب بھروانہ، سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے ن لیگی قیادت بھی مریم نواز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود رہی
جسٹس عامر فاروق نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو روسٹرم پر بلا لیا ،اور کہا کہ آپ پیچھے کیوں بیٹھے ہیں؟ عدالت کی معاونت کریں،مریم نواز کے وکیل نے التوا کی درخواست دی ہے، دو اور بھی اپیلیں ہیں ان کو آگے کیسے لے کر چلنا ہے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں اس معاملے پر کیا ہونا چاہیے ؟نیب نے نواز شریف کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی ، جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں مسترد کر دیں،
نواز شریف سے متعلق عدالت نے وکلا سے دلائل طلب کر لئے ،عدالت نے حکم دیا کہ عدالت کو بتائیں کہ نواز شریف کی اپیل سنی جاسکتی ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں ،مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، مریم نواز کے ہمراہ ن لیگی رہنما اور کارکنان بھی ہوں گے
مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب







