چوہدری نثارکےلیے ن لیگ میں کوئی جگہ نہیں:خطرناک شخص سے خیرکی توقع نہیں:مریم نوازنے چڑھائی کردی

0
142

اسلام آباد:چوہدری نثارکےلیے ن لیگ میں کوئی جگہ نہیں:خطرناک شخص سے خیرکی توقع نہیں:مریم نوازنے چڑھائی کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، خطرناک شخص ہے قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،ن لیگ ان کو کیوں قبول کرے گی، اس کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ میں نثارکے لیے کوئی جگہ نہیں وہ ش لیگ میں جائیں یا وہاں جائیں جنہوں نے بھیجا ہے

صحافی کی جانب سے چوہدری نثار کے وزیر اعلی بننے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیر اعلی بنانے کی سازشوں کا علم نہیں، جو یہ سازشیں کرتے ہیں ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ کہ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا،

مریم نوازنے اس باربھی چوہدری نثارپراس انداز سے تنقید کی کہ بزرگ لیگی بہت زیادہ پریشان ہوئے ہیں اورمریم کے رویے پرسخت تنقید کی ہے

Leave a reply