بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان ہندو پنچائیت کا احتجاج

0
42
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان ہندو پنچائیت کا احتجاج

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر آل پاکستان ہندو پنچائیت نے احتجاج کیا

احتجاج بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور میں 11 پاکستانیوں کے پراسرار قتل کے خلاف کیا گیا. ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرین نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے لگائے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سال گرزنے کے باوجود اب تک کوئی تحقیقات نہیں کی گئی،11 ہندو پاکستانیوں کو بھارت میں قتل کیا گیا اور لاشیں بھی واپس نہیں دی گئیں،بھارتی حکومت نے اس کے خلاف اب تک کوئی ایکشن نہیں لی،واضح ہوتا ہے کہ بھارتی اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، بھارت کا سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ ناکام ہے،جب تک بھارتی حکومت ان واقعات کا تدرک نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہے گا، اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ 11 ہندو پاکستانیوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کی جائے،

وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

بھارت میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل،سپریم کورٹ میں کس کی ہوئی طلبی؟

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply