اسلام آباد:تحریک لبیک کی نظر ثانی کی درخواست : وزارت داخلہ کی کمیٹی تشکیل :فیصلہ مشکل ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق آج کالعدم تحریک لبیک کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اوراس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہےاس کے بارے میں اپنی تجویزحکومت کودے گی

اسی حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی نظر ثانی پر مشتمل درخواست پر وزارت داخلہ کے تحت کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے.ْْْ

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کی نظرثانی کی درخواست کا جائزہ لیا گیا

یاد رہےکہ تحریک لبیک پرپابندی چند ہفتے قبل اس وقت لگائی گئی تھی جب لاہور سمیت پورے ملک میں توڑپھوڑ اورریاستی ادارون سے ٹکراون کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوگیا تھا

Shares: