اسلام آباد:ریکوڈک عملدرآمد کیس،برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کاپاکستان کےحق میں فیصلہ:پی آئی اے کے اثاثے محفوظ،،اطلاعات کے مطابق ریکوڈک عملدرآمد کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے منجمد اثاثے بحال کر دیئے ہیں۔
برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ٹیتھیان کمپنی کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان کے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات ادا کرے۔ عدالتی فیصلے کے بعد روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے ریسیور ہٹا دیئے گئے ہیں۔
Justice prevails! By the grace of Allah and with the prayers of all our countrymen, courts in BVI decide in favour of PIA, releasing all hard earned assets i.e., Roosevelt NYC & Scribe Paris. Great victory for PIA and Pakistan. We won this together! ✌ pic.twitter.com/WgVYweiwPt
— PIA (@Official_PIA) May 25, 2021
اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں، یہ فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں ٹیتھان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل اور سکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گیا ہے۔
دوسری طرف اس عظیم خوشخبری پرپی آئی اے کی طرف سے اللہ کے حضور شکرانے کے الفاظ بیان کئے گئے ہیں اوراس موقع پرقوم کواس خوشخبری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم اورپاکستانیوںکی دعاوں سے پاکستان کے مخالفوں کوشکست اورپاکستان کواللہ نے عزت دی ہے
پی آئی اے کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ پیرس اورنیویارک میں پی آئی اے کے اثاثہ جات جن میں عالمی معیار کے ہوٹل ہیں ان پرکسی بھی غیرملکی کمپنی ،ادارے یا ملک کا کوئی حق نہیں یہ پاکستان اورپاکستانیوںکی جائیداد ہے جومحفوظ اورقائم ہے








