پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، اداکارہ ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی فیلڈ کے علاوہ شوبز فنکاروں اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹار کے بارے میں کتناجانتے ہیں اور ان کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز اسٹارز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان مشہور شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان تصاویر کو دیکھ کر ہمارے معصوم کرکٹرز نے نہایت دلچسپ تبصرے کیے۔
ویڈیو کے آغاز میں جب کرکٹ اسٹارز کو وائرل ہونے والی ایک آنٹی سحر کامران کی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا تو کسی نے مریم نواز لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا حسن علی نے کہا کوئی رپورٹر ہے جبکہ بابر اعظم نے انہیں ان کی ایک ویڈیو سے پہچانا لیکن نام نہیں بتا پائے سرفراز نے کہا کلاس ٹیچر لگ رہی ہیں-
ٹک ٹاک پر اپنی ایڈیٹنگ کے لیے وائرل شخص جام صفدر کو تو تقریباً تمام کرکٹرز پہچان گئے لیکن کوئی بھی ان کا نام نہ بتاسکا سب نے یہی کہا کہ ہم نے ان کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ کبھی جہاز پر اڑ رہے ہوتے ہیں اور کبھی ٹرین پر چڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔
کرکٹرز کو جب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرز کی تصویر دکھائی گئی تو حسن علی فوراً پہچان گئے اور کہا کہ یہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جس پر شاداب نے حسن علی طرف دیکھتے ہوئے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔
جس پر حسن علی نے کہا ہاں ہم تو ہیں ٹک ٹاکر ان دونوں کے علاوہ تقریباً تمام کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ ان کا نام بھی بالکل صحیح بتایا تاہم فخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض جنت مرزا کو نہیں پہچان پائے۔
جبکہ احد رضا میر کو تمام کرکٹرز نے ان کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کا ڈراما دیکھا ہے تاہم کچھ کرکٹرز ان کا نام صحیح لے سکے اور کچھ ان کا نام نہیں بتاسکے۔
کرکٹرز کو جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی تو تقریباً تمام اداکار ہانیہ عامر کو پہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا۔
سرفراز نے بتایا کہ ڈراماسیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ نے بہت زبردست اداکاری کی ہے تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جب کہ فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔