امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا،سپریم کورٹ

0
40
امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا،سپریم کورٹ

امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا،سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سماعت کےدوران خیبرپختونخوا میں صرف ایک سرٹیفائیڈ کارڈیک ڈاکٹر ہونے کا انکشاف سامنے آیا سپریم کو رٹ نے سی ای او صوبائی ہیلتھ کئیر کمیشن پر اظہار برہمی کیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف ایک سرٹیفائیڈ کارڈیک ڈاکٹر کا ہونا حیران کن ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ ایک سال میں امراض قلب کے 4 ہزار615 پروسیجر کیسے ہو گئے؟ سی ای او ہیلتھ کیئر کو تو گھر چلے جانا چاہیے،سی ای او اہیلتھ کیئر کمیشن کیا یہاں تفریح کرنے آئے ہیں،

سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں امراض قلب کے 40 سرٹیفائیڈ ڈاکٹرز ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 40 سرٹیفائیڈ ڈاکٹرز تو صرف لاہور میں ہونے چاہییں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے،کاروباری لوگوں نے امراض قلب کو پیسہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے، ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ ڈریپ نے این آئی سی بی کمیٹی کے منظوری شدہ اسٹنٹ کی منظوری نہیں دی این آئی سی بی کے منظور شدہ اسٹنٹ کے بجائے غیر معیاری مریضوں کو ڈالے جا رہے ہیں،

عدالت نے کہا کہ صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن سے امراض قلب کے ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہوں،غیر رجسٹرڈ اور غیر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کو سرجری کی اجازت نہ دی جائے مریضوں کی زندگیوں کو ان کوالیفائیڈ سے بچایا جائے، اس ضمن میں کسی غفلت کا ذمہ دار متعلقہ ہیلتھ کیئر کمیشن ہوگا،عدالت نے اسٹنٹس سے متعلق سندھ بلوچستان صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کیا ججز کو اور اسٹنٹس پڑتے ہیں اور وکلا کو اور؟ عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply