تحریک انصاف بلوچستان کی اسراٸیل کے حق میں ریلی ؟ریلی والے بھی شرمسارہوگئے

0
33

کوئٹہ:تحریک انصاف بلوچستان کی اسراٸیل کے حق میں ریلی ؟ریلی والے بھی شرمسارہوگئے،اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری کے خلاف جہاں دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہوئے وہاں پاکستان نے بھی فلسطینیوں سے اپنی وفاشعاری کی کئی مثالیں قائم کیں

اسی اثنا میں پاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرف صوبہ بلوچستان کی غیورعوام نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا شدید غصہ نکالا اوراسرائیلی بمباری کی مذمت کی

 

ذرائع کےمطابق اسی حوالے سے تحریک انصاف بلوچستان نے بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

کوئٹہ میں ایسے ہی ایک ریلی نکالی گئی مگراس ریلی کے منتظمین نے فلیکس اوربینرز توفلسطینیوں کی حمایت میں لگا رکھے تھے مگرجب نعروں کی باری تو ریلی میں‌شامل ایک شخص نے اچانک اسرائیل کے حق میں‌نعرے بازی شروع کردی

ذرائع کےمطابق ہوا یہ تھا کہ یہ نعرے لگانے والا کہنا تویہ چاہ رہا تھا کہ فلسطینیوں پربمباری بند کی جائے لیکن اپنے حواس پرقابو نہ رکھ سکا اورزبان سے الٹ نعرے لگا بیٹھا جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ اسرائیل پربمباری بند کرو

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جب اس کے ساتھیوں نے اس سے کہا کہ تم کیا کہہ رہے تواس کو فورا اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اورپھردرست نعرے لگانے شروع کردیئے کہ فلسطینیوں‌ پربمباری بند کرو

احتجاجی ریلی کے اس حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی توہر طرف تنقید کا سلسلہ جاری ہے

Leave a reply