لاہور:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بطور رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آج پنجاب اسمبلی پہنچ کرحلف اٹھا لیا ہے اوراس وقت ان کومبارکباد دینے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق آج چوہدری نثار علی خان سے حلف قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا۔چوہدری نثار علی خان  نےدو سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اثھایا

 

https://twitter.com/sheikhsafina/status/1397511730192846858

 

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ اہم پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اورپنجاب اسمبلی میں ن لیگی ارکان اسمبلی بھی چوہدری نثارعلی خان سےمل چکے ہیں

 

 

ادھرذرائع کےمطابق چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ وہ حلقے کی عوام کی خواہش پرآج اسمبلی پہنچے ہیں اورحلف اٹھایا ہے

 

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ چوہدری نثارحلف اٹھانے کے بعد آج شام ہی واپس اسلام آباد چلے جائیں گے

 

 

دوسری طرف سوش میڈیا پیجز پرن لیگی کارکنان بڑی بدتمیزی کے ساتھ چوہدری نثارعلی  خان پرکیجڑاچھال رہےہیں اوربڑی گھٹیا اوررذیل زبانیں استعمال کررہے ہیں

Shares: