ائیرپورٹ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دو ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔گرفتار ملزمان کو کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عاصم اور اظہر احمد شامل ہیں۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔برآمد موٹرسائیکل کے چیچس نمبر سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں.