کیالبنان پھرسے فرانس کی کالونی بننے جارہا ہے:لبنانی آرمی چیف نے فرانس سے مدد مانگ لی

0
33

بیروت : کیالبنان پھرسے فرانس کی کالونی بننے جارہا ہے:لبنانی آرمی چیف نے فرانس سے مدد مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق لبنان کے آرمی چیف جوزف عون نے فرانس کو لبنان کے معقشی بحران کے حوالے سے متنبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی آرمی چیف نے پیرس میں اپنے ہم منصب فرینکوئس لیکوئنٹر سے ملاقات کی اور لبنان کی معاشی تباہ کُن حالت سے خبردار کیا۔

معاشی بحران نے لبنانی فوج کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس پر پیرس نے ملک میں امن و امان کی بقا کیلئے لبنانی فوجیوں کو ہنگامی خوراک اور طبی امداد کی پیش کش کی ہے۔

لبنان جو فرانس کی سابقہ ​​کالونی رہ چکا ہے، پر فرانس دباؤ ڈال رہا ہے نئی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کریں اور غیر ملکی زرِمبادلہ کی درآمد سے متعلق اصلاحات کریں جس سے ابھی تک لبنانی سیاستدان اتفاق نہیں کر پائیں ہیں۔

لبنان کی سیکیورٹی فورسز میں بھی احساس محرومی پایا جارہا ہے کیونکہ 90 فیصد کرنسی گرنے کی وجہ سے فوجیوں کی تنخواؤں کا معاملہ بھی خسارے کا شکار ہے۔

جوزف کے پیرس کے دورے کے بارے میں علم رکھنے والے تین حکام کے مطابق آرمی چیف نے سینئر فرانسیسی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ لبنان کی صورتحال ناقابلِ برداشت ہے۔

جوزف عون اور فرانسیسی عہدیداروں کی ملاقاتوں سے واقف ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی شامل تھے۔

Leave a reply