پاکستان کومدنی طرزکی ریاست بنانےكےحصول کیلئےسفارشات کی تیزی سےتیاری جاری

0
29

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے كے حصول کیلئے سفارشات کی تیزی سے تیاری جاری ،اطلاعات کے مطابق اسلامی نظریاتی كونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے کے حصول کیلئے سفارشات جلدتیار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے كے حصول کیلئے سفارشات پر کام تیز کردیا گیا ، اسلامی نظریاتی كونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے شعبہ تحقیق کوسفارشات جلدتیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلامی نظریاتی كونسل کا کہنا ہے کہ یہ سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی ، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے سفارشات مرحلہ وار نفاذ کریں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم كے مؤقف كی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسلاموفوبیا ،توہین رسالت پروزیراعظم کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

یاد رہے کہ چند دن پہلے اسلامی نظریانی کونسل کے تمام ممبران کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ اسلامی نظریاتی کونسل جلد ازجلد ریاست کومدنی طرزپراستوارکرنے کی سفارشات تیارکرے

Leave a reply