مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازیخان:آر پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹرشاہدخان) آر پی او کیپٹن (ر)...

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

جامعہ حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے...

چوتھا سیکریٹری تجارت بدل دیا مگر عوام کی تقدیر نہ بدلی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 سال میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا مگر عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام غربت کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے حصول تک کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت نے پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی اور زرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں۔

پی پی چیرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، تین سالوں میں تین مشیر خزانہ لائے گئے،ایف بی آر کے 4، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل کیے گئے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ ملک قائدانہ صلاحیتوں سے آگے بڑھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹیم ورک کا یہ عالم ہے کہ معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اور اگلے دن کابینہ اس فیصلے کو مسترد کردیتی ہے۔

عمران خان نے سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔