کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی بدترین لسانی تعصب جاری رکھے ہوئے ہے،مصطفی کمال

0
35

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں بچے اسلام دشمنوں کی گولی سے مرتے ہیں جبکہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں۔ کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی بدترین لسانی تعصب جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا کے نام پر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون کے نام پر پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری علاقوں پر دھاوا بول کر کاروباری حضرات کو تنگ کر رکھا ہے اور شہریوں کو مینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔
سرکاری افسران دوکانداروں کو اٹھا کر بند کرتے ہیں اور پھر بھتا لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے اس مد میں کمائے جارہے ہیں۔ پولیس اور دیگر افسران کی چاندی ہو گئی ہے۔
وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت کو پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے مل جانے پر خطرہ ہے۔ اس لیے پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

عمران خان اب پیپلز پارٹی پر بات بھی نہیں کرتے جو منافقت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے نعرے لگا کر معرض وجود میں آئی تھی لیکن اب پیپلز پارٹی کی مرہون منّت چل رہی ہے جو وفاقی حکومت کو چلانے کا تاوان وصول کر رہی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ 70 سالوں سے متنازع رکھا گیا کیونکہ متنازع رہے گا تو حل ہوگا لیکن یہاں متنازع مردم شٴْماری کو قانونی قرار دے کر شہریوں کی نسل کشی کر دی گئی۔
شہر میں ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس نہیں ہے، سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم رائج ہے، 40 فیصد شہری کوٹے پر بھی جعلی ڈومیسائل بنوا کر حق مارا جا رہا ہے۔ یو ٹرن خان سے کسی چیز کی امید نہیں جنہیں دوست اور دشمن کی تمیز نہیں، ہم نے ہمیشہ انکی غیر مشروط حمایت کی لیکن اب ان کے غلط کاموں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
عوام میں لاوا پک رہا ہے، جب شہر میں برساتی نالوں کے معاملے پر آرمی چیف کراچی آگئے تھے تو سندھ کی بدامنی پر کیوں نہیں آسکتے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Leave a reply